لاہور(شوبز ڈیسک)سٹیج کی سپر سٹار اداکارہ مہک نور عید الاضحی کے موقع پر شالیمار تھیٹر میں اپنے فن کے جلوے دکھائیں گی۔ اداکارہ مہک نور کو رائٹر و ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک نے اپنے اسٹیج ڈرامے میں کاسٹ کیا ہے ۔ وہ پہلی مرتبہ عید الاضحی پر شالیمار تھیٹر میں پرفارم کریں گی جس کے لئے وہ ریہرسل میں حصہ لے رہی ہیں۔