لاہور (شوبزڈیسک)اداکارہ مہک نورنے شب برات کے احترام میں پشتو فلم کی شوٹنگ سے معذرت کر لی ۔ مہک نور ان دنوں اپنی دو پشتو فلموں کی شوٹنگ کے سلسلہ میں بالا کوٹ میں موجود ہیں اور وہ فلم کی شوٹنگ میں حصہ لے رہی ہیں مگر شب برات کے احترام میں انہوں نے فلم کے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر سے ایک دن فلم کی شوٹنگ سے معذرت کر لی ۔