ہیمبرگ (ویب ڈیسک) سائنسدانوں نے سوئس رول سے متاثر ہوکر دنیا کی سب سے چھوٹی بیٹری تیار کی ہے جو دیکھنے میں نمک کے ذرے کے برابر ہے ۔سائنسدانوں نے دنیا کے مختصر روبوٹ اور خردبینی جسمانی سینسر بنائے ہیں لیکن انہیں بجلی دینے کا معاملہ اب بھی ایک بڑا چیلنج بنا ہوا ہے ۔ اسی کمی کو دیکھتے ہوئے جرمنی کی یونیورسٹی آف کیم نٹس سے وابستہ سائنسدانوں نے ایک بالکل نئی اور مختصر ترین بیٹری بنائی ہے ۔ یہ بیٹری فی مربع سینٹی میٹر 100 مائیکروواٹ بجلی پیدا کرسکتی ہے ۔