واخاکا(ویب ڈیسک)میکسیکو کی ریاست واخاکا میں سیاحوں کیلئے متعدد بیچ بنائے گئے ہیں جہاں ہر وقت سیاحوں کا رش رہتا ہے لیکن اب کورونا وائرس کے باعث واخاکا کے سیاحتی مقام ویران ہوگئے ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق ایک دہائی میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ سیاحتی مقام پر مگر مچھ آرام کرتے نظر آئے ہیں۔یہ ہی نہیں ہوٹل اور ریزورٹس بند ہونے سے چیتے بھی ہوٹل کی لابی میں دندناتے نظر آرہے ہیں۔