نیروبی( ویب ڈیسک) افریقی ملک کینیا میں ہرن خونخوار چیتوں کے حملے میں معجزانہ طور پر زندہ بچنے میں کامیاب ہوگیا۔ یہ دل دہلا دینے والے مناظر اس وقت دیکھنے میں آئے کہ جب کینیا کے جنگلات میں ایک نر ہرن کافی دیر تک پانچ خونخوار چیتوں سے زندگی اور موت کی جنگ لڑتا رہا لیکن خود کو زندہ بچانے میں کامیاب ہوگیا۔اس حملے کی عکس بندی 53 سالہ فوٹوگرافر کیون رونی نے کی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چیتے ہرن کے اوپر چڑھے ہوئے ہیں اور نیچے گرانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ہرن کسی بھی طرح خود کو کھڑا رکھنے کی کوشش کررہا ہے ۔تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مادہ چیتا جسے سیلینکی کہا جاتا ہے ہرن کی منہ میں گردن دبوچے ہوئے گردن سے چمٹی ہوئی ہے ، اس کے چاروں بچے بھی ہرن کی پیٹھ پر سوار ہیں تاکہ اسے زمین پر گرا سکے لیکن ہرن استقامت سے ساتھ کھڑا ہے اور حیران کن طور پر انکے چنگل سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔