لاہور(اپنے رپورٹر سے )پنجاب فوڈاتھارٹی کی جانب سے ماہ رمضان مبارک سے قبل لاہور کے بڑے سپر سٹورز کی چیکنگ کی گئی۔ سمن آباد، بند روڈ اور شاہ عالم مارکیٹ میں چھاپے مار کر ناقص معیار کی حامل سمگل شدہ فریش کریم برآمد کر لی گئی۔ مختلف مقامات سے 3 ہزار سے زائد پیکٹ برآمد کر کے تلف کئے اور وئیر ہاوس بند کر دیے گئے ۔ڈی جی فوڈاتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ نے کہا رمضان المبارک سے قبل مارکیٹ میں جعلی اور غیر معیاری پراڈکٹس پر خصوصی نظر رکھی جارہی ہے ۔عوام سے گزار ش ہے کہ اشیاء کی خریدار ی سے قبل پیکنگ پر درج لیبلنگ ضرور پڑھیں۔ٖ