مونٹانا (ویب ڈیسک)کہتے ہیں نیند تو سولی پر بھی آجاتی ہے کچھ ایسا ہی معاملہ امریکی ریاست مونٹانا کے ایک ہوٹل میں پیش آیا جب ایک ننھا بھالو نیند سے بے حال ہوکر ایک ہوٹل کے با تھ روم میں ہی سو گیا۔تفصیلات کے مطابق جنگل کے نزیک واقع اس ہوٹل میں ایک ننھا بھالو کھڑکی کے راستے داخل ہوا اور باہر کا راستہ نہ پا کر وہیں سو گیا جس کو ہوٹل اسٹاف اور پولیس نے باحفاظت واپس جنگل میں چھوڑ دیا۔