سڈنی( ویب ڈیسک) آسٹریلیا میں ننھے سُرخ کیکڑوں کی سالانہ نقل مکانی کا سیزن شروع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے کرسمس آئی لینڈ کی سڑکیں بند کردی گئیں۔ہر سال کی طرح اس سال بھی سُرخ کیکڑوں کی سالانہ نقل مکانی کا سیزن شروع ہوچکا ہے ۔ ایک سے دو ہفتے طویل اس پیریئڈ میں ہزاروں ننھے سُرخ کیکڑے نقل مکانی کرکے آسٹریلیا کے کرسمس آئی لینڈ سے بحرِ ہند کا رُخ کرتے ہیں جس کا مقصد پانی میں جاکر انڈے دینا اور افزائشِ نسل کو ممکن بنانا ہوتا ہے ۔