لاہور (سپیشل رپورٹر)نواں کوٹ کے علا قہ میں تین بچے پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے ،واقعہ کی اطلاع ملنے پرپولیس مغوی بچوں کی تلاش شروع کردی ، اکرم کی اپنی بیوی سے چند ماہ قبل علیحدگی ہو گئی ۔ اہلیہ اپنے تین بچوں جن میں دوبیٹیاں 14سالہ مسکان ،13سالہ ماہین اور 7سالہ دائم ہیں کو لے کر اپنے میکے کراچی چلی گئی تھی جنہیں چند روز قبل اکر م واپس لے کر آیا تھا، پیر کے روز یہ بچے پر اسرار طور پر لاپتہ ہوگئے ، پولیس نے بچوں کی تلاش شروع کردی، پولیس کا کہنا ہے کہ پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے بچوں کے والد اور دیگر قریبی لواحقین کے بیانات ریکارڈ کرلئے گئے جن کی روشنی میں تفتیش کا دائرہ بڑھا دیا گیا ہے ۔