کراچی (رپورٹ:ریحان ہاشمی) نیواسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرمسافروں کو دستیاب سفری سہولیات، درپیش مسائل سمیت اہم امورپروزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت 6 رکنی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا۔ 6 رکنی کمیٹی کے اجلاس میں نیواسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرملکی وغیرملکی مسافروں کو دستیاب سہولیات،ایئرپورٹ کی تعمیرمیں تاخیر،توسیع، امیگریشن، کسٹم،اے این ایف قوانین، بے ضابطگیوں اورغیرملکی کمپنی سے فارنسک آڈٹ کا معاملہ زیربحث آئیگا،ذرائع کے مطابق اجلاس میں سول ایوی ایشن حکام وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے ،اس موقع پرایئرپورٹ کے مختلف امورسے متعلق اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔