پشاور( خبر نگار)6ارب روپے کے منی لانڈرنگ کے الزام میں 6بینک اکاونٹس کو فریز کردیا گیا ہے ، ایف بی آر انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن پشاور ان لینڈ ریونیوکے ذرائع کے مطابق پشاور سٹی،کینٹ کے مختلف برانچوں میں عدالتی احکامات پر اکائونٹس کو منجمدکردیاگیاہے ،انسداد منی لاندرنگ ایکٹ 2010کے تحت تین مہینوں کے لئے بینک اکاونٹس کو منجمد کیاگیا، 6ارب روپے منی لانڈرنگ کے الزامات میں گرفتار کئے جانے والے ملزم کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، ملزم نے صرف 84روپے ٹیکس اداکیاتھا، ایف بی آرذرائع کے مطابق گزشتہ روز اکائونٹس کو فریز کرنے کے باعث متعلقہ بینک حکام کو بھی آگاہ کردیاگیا، پشاور میں بے نامی اکائونٹس کے بارے میں ایف بی آر تحقیقات کر رہی ہے اوراس سے قبل بھی 7افراد کو گرفتارکیا گیاتھا ۔