کراچی(سٹاف رپورٹر)وزیراعظم عمران خان کے تیسرے دورہ کراچی میں بھی وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کسی تقریب میں نظر نہیں آئے ،ایئر پورٹ لینے گئے نہ ملاقات کی۔ وزیراعظم کی کراچی میں مصروفیات کے دوران وزیراعلی سندھ کی عدم موجودگی عوامی حلقوں میں سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے ۔