لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کے مقبول ترین اداکار اور اداکارہ آمنہ شیخ کے سابقہ شوہر محب مرزا کا کہنا ہے کہ وقت کبھی ایک سا نہیں رہتا۔اداکار محب مرزا نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں لوگوں کو مشورہ دیا کہ وقت کے اتار چڑھاؤ سے پریشان ہونے کے بجائے ہمیشہ مثبت رہیں کیونکہ وقت کبھی بھی ایک جیسا نہیں رہتا اگر اچھا وقت نہیں رہا تو بْرا بھی گزر جائے گا۔یاد رہے کہ محب مرزا حال ہی میں ڈرامہ سیریل ’دشمن جان‘ میں دکھائی دیے تھے، ڈرامے میں ان کی اداکاری کو شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔خیال رہے کہ محب مرزا اور آمنہ شیخ کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی اور گزشتہ برس محب مرزا نے ایک پروگرام میں اس کی تصدیق کی تھی۔