بینکاک(ویب ڈیسک)تھائی لینڈ میں ہاتھیوں کے جھنڈ نے ہائی وے بلاک کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔تقریباً 50 ہاتھیوں نے جنگل سے نکل کر ہائی وے کراس کرنے کی کوشش کی، اس مناظر کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا گیا۔دنیا بھر کی طرح تھائی لینڈ میں بھی کروناوائرس کے باعث لاک ڈاؤن ہے، سڑکوں پر عوام اور گاڑیاں نہ ہونے کے باعث جانوروں نے اہم شاہراہوں پر چہل قدمی شروع کر رکھی ہے۔