اسلام آباد (92 نیوزرپورٹ)اسلامی تعاون تنظیم کے 48ویں وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کاپہلاروز،اوآئی سی رابطہ گروپ برائے کشمیر کا اجلاس ،پاکستان کی کامیاب سفارتکاری،تنازع کشمیرعملاً مسلم اُمہ کاحقیقی مسئلہ بن گیا ،ذرائع کے مطابق تاریخی موقع،مسئلہ کشمیرپرمتفقہ اعلامیہ منظور، جامع ایکشن پلان مرتب کرلیاگیا،اوآئی سی رکن ممالک نے تنازع کشمیرپرپاکستانی موقف کی حمایت ،بھارت کی شدیدمذمت کردی،ایکشن پلان کے مطابق اوآئی سی ممالک بھارت سے مسئلہ کشمیر پرزوراندازمیں اٹھائینگے ،ہررکن ملک بھارت پرتنازع کے حل پرزوردے گا،مقبوضہ جموں وکشمیرمیں صورتحال کی مسلسل نگرانی ہوگی،اقوام متحدہ سمیت ہرعالمی فورم پرتناز ع کشمیرپرزوراندازمیں اٹھایاجائیگا،اقوام متحدہ انسانی حقوق کمشنر کو متواتر تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیاجائیگا،مقبوضہ کشمیر متنازعہ علاقہ،بیرونی اقتصادی تعاون میں محتاط رویہ اپنایاجائے ،ایکشن پلان کے مطابق اوآئی سی رابطہ گروپ برائے کشمیرنیویارک،جنیوا اورجدہ میں متواترملے گا،رابطہ گروپ مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پروزارت کونسل کوقابل عمل تجاویزدے گا،اوآئی سی نمائندہ خصوصی برائے جموں و کشمیرہرسال دورہ کرکے زمینی حقائق جانیں گے ،نمائندہ خصوصی زمینی حقائق سے وزرائے خارجہ کونسل کوآگاہ کرینگے ،مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی سالانہ رپورٹ مرتب کی جائیگی،تنازع کشمیرکے انسانی المیہ،بھارتی مظالم،امن و سلامتی پراثرات پردنیاکوبتایاجائیگا،ناموربین الاقوامی شخصیات پرمبنی ایک پینل تشکیل دیاجائیگا،پینل تنازع کشمیر کے قانونی ،سیاسی اورسفارتی حل کیلئے راہ تلاش کریگا،ایکشن پلان میں کہاگیاہے کہ انسانی حقو ق کی صورتحال جاننے کیلئے متواترفیکٹ فائنڈنگ مشن جموں و کشمیربھیجاجائے ،انسانی حقوق کمشنر ،اقوام متحدہ حکام کوانسانی حقوق پر رپورٹس ،معلومات فراہم کی جائیں،مقبوضہ کشمیرمیں صورتحال کی نگرانی،آگہی،وکالت اجاگرکرنے کیلئے کام ہوگا۔