لاہور(کلچرل رپورٹر)پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر (پِلاک)، محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب کے زیر اہتمام عشرہ شانِ رحمۃ للعالمینﷺ کے حوالے سے نعت کے بارے میں دستاویزی فلم ’’روضے دی جالی چُم لین دے ‘‘ کے عنوان سے دکھائی گئی۔ جس کے بعد نامور دانشور، محقق اور کالم نگار اوریا مقبول جان نے نعت رسول مقبولﷺ پر تاریخی حوالوں سے بھرپور گفتگو کی۔ انھوں نے کہا کہ آج تک دنیا میں جتنی بھی عظیم شخصیات ہوئیں ہیں اُن میں سب سے زیادہ جس ہستی کی مدح سرائی ہوئی ہے وہ ہمارے آقاﷺ کی ذات بابرکات ہے ۔ جس ذات کے اوصاف حمیدہ خود ربّ تعالیٰ بیان کرے اُس کی عظمت و رفعت کی کوئی حد مقرر ہو ہی نہیں سکتی۔