لاہور (خبرنگار خصوصی ) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے چار ممبران اسمبلی کو ایمرجنسی کونسل کا ممبر نامزد کردیا ہے ۔ ایمرجنسی 1122 کا قیام پرویز الٰہی کے دور حکومت میں عمل میں آیا تھا جب وہ وزیراعلیٰ پنجاب تھے ۔ پنجاب اسمبلی کے ممبران جو ایمرجنسی کونسل کے ممبرز نامزد ہوئے ہیں ان میں ایم پی اے ساجد احمد خان حلقہ پی پی 67 منڈی بہاؤ الدین ، ایم پی اے مسرت جمشید چیمہ، ایم پی اے خدیجہ عمر اور ایم پی اے پیرزادہ جہانگیر بھٹہ شامل ہیں۔