فیصل آباد(جنرل رپورٹر) تحریک انصاف نے کئی حلقوں میں باپ بیٹا، بھتیجے ، سگے بھائیوں اور رشتے داروں کو بھی ٹکٹ سے نواز دیا ہے ۔قومی اسمبلی کے حلقہ 101 سے ذوالقرنین ساہی کے ساتھ صوبائی حلقے پی پی 97 سے علی افضل ساہی اور ان کے والد افضل ساہی کو،پی پی 99 سے چودھری علی اختر خاں جبکہ بڑے بھائی چودھری ظہیر الدین خاں کو پی پی 100 سے ٹکٹ جاری کیا گیا۔ اسی طرح سردار دلدار احمد چیمہ کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 104 جبکہ ان کے بیٹے دلنواز چیمہ کو صوبائی حلقہ پی پی 106 سے ٹکٹ جاری کیا گیا ہے ۔