اوریگون(ویب ڈیسک) امریکہ میں دو نابینا افراد نوبیل انعام یافتہ کرسپرٹیکنالوجی کی بدولت اب دوبارہ رنگوں کو دیکھنے کے قابل ہوچکے ہیں۔ دونوں افراد پیدائشی طور پر نابینا تھے اور ان میں سے ایک کارلین نائٹ اپنے کال سینٹر میں چھڑی کے سہارے سے چلتے ہوئے بھی لوگوں سے ٹکراتی رہتی تھیں۔ اپنے جینیاتی نقص کی وجہ سے وہ تقریباً نابینا تھیں لیکن اب کرسپر ٹیکنالوجی سے وہ میز، دروازوں اور دیگر اشیا کو پہچان سکتی ہیں اور رنگ بھی دیکھ سکتی ہیں۔کارلین اس علاج سے بہت خوش ہیں کیونکہ انہیں اشیا بہت صاف اور شفاف دکھائی دے رہی ہیں۔