ایڈنبرگ(ویب ڈیسک) مٹی سے بنی ہوئی ایک پلیٹ 17 لاکھ ڈالر (29 کروڑ پاکستانی ) میں نیلام ہوئی ہے ۔سکاٹ لینڈ کے قدیم ترین نیلام گھر کو ایک پرانے دیہاتی مکان ’’لوووڈ ہاؤس‘‘ سے ملنے والی کئی چیزیں پچھلے سال معائنے کے لیے موصول ہوئیں۔ان میں سے ایک پلیٹ کو مکان کی ایک دراز میں رکھا گیا تھا جو شاید پچھلے دو سو سال سے یونہی بند پڑی تھی۔ یہ کوئی عام پلیٹ نہیں بلکہ بائبل کے قصوں کو مٹی کی پلیٹوں پر تصویری شکل دینے والے مشہور اطالوی مصور نکولا ڈا اربینو کا بنایا ہوا شاہکار ہے جو نیلامی میں17 لاکھ ڈالر میں بیچا گیا۔