شنگھائی (ویب ڈیسک) چین کی کاؤنٹی فین شی کے ایک سکول میں آرٹ ٹیچر ژاؤ وینروئی نے بلیک بورڈ کو کینوس بنالیا اور رنگ برنگی چاک سے اپنی مہارت کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے دیدہ زیب تصاویر بنا ڈالیں۔چینی استاد کا یہ منفرد آرٹ سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہو رہا ہے اور دیکھنے والے خوب تعریف کررہے ہیں۔