بیجنگ (ویب ڈیسک) آپ نے کھیتوں میں کسانوں کو کاشت کاری کرتے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب کھیتوں پر مصوری شاید ہی کبھی دیکھی ہو۔چین میں کسانوں نے اپنے خوبصورت ہرے بھرے کھیتوں پر مختلف تھری ڈی تصاویر بنا ڈالیں جنہیں دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ جیسے یہ فصل نہیں کوئی کینوس ہو۔یوں ہریالے کھیت پر مصوری کے خوبصورت نظارے نے جہاں دیکھنے والوں کوحیرت میں ڈالی دیا، وہیں کسانوں کی تعریف کرنے پر مجبور کردیا۔