میلبورن(ویب ڈیسک ) دنیا کی زہریلی ترین فنل ویب سپائڈرکی سب سے بڑی جسامت والی قسم سامنے آئی ہے ۔ ایک شوقیہ ماہرنے اسے ایک تحقیقی مرکز کو عطیہ کیا ہے جو اس کے زہر پر تحقیق کررہا ہے ۔ اس کا ڈنک بھی غیرمعمولی طور پر بڑا اور قوی ہے جو انسانی ناخن میں بھی آرپار سوراخ کرسکتا ہے ۔اسے میگا سپائڈر کا نام دیا گیا ہے کیونکہ اپنی ہی نوع میں یہ سب سے بڑی قسم ہے ۔ اس کی اگلے پیر سے پچھلے پیر کی لمبائی 8 سینٹی میٹر (تین انچ) اور اس کے ڈنک دو سینٹی میٹر لمبے ہیں۔