لاہور(جنرل رپورٹر) ڈیجیٹلائزیشن کے دور میں خواتین کو مرکزی دھارے میں لانے کیلئے ٹیوٹا پنجاب جہا ں دیگر منصوبوں پر کا م کر رہا ہے وہاں فیس بک کے ساتھ مل پنجاب بھرمیں 2500طالبات کو ڈیجیٹل سکلز فراہم کرنے کا منصوبہ کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔وہ فیس بک کے ساتھ اس پروگرام کی آن لائن لانچنگ کے شرکا سے بات چیت کر رہے تھے ۔چیئرپرسن ٹیوٹا علی سلمان صدیق نے کہا کہ ہم لوگ فیس بک کے ساتھ مشاورت میں تھے ان کے ورلڈ وائیڈ پروگرام SheMeansBusinessجس میں خواتین کو ڈیجیٹل سکلز فراہم کر کے معاشی طور پر خود کفیل کرنے کیلئے راہ ہموار کی جاتی ہے ۔