لاہور(کرائم رپورٹر) لاہورکاشانہ کی سابق سپرٹنڈنٹ افشاں لطیف نے پولیس کے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاج کیا اور کائنات الیاس قتل کیس اور اپنے گھر پر حملے کی جمع کرانے والی درخواستوں کو آگ لگا دی ۔افشاں لطیف نے الزام عائد کیا کے پولیس کائنات الیاس کی فرانزک پوسٹ مارٹم رپورٹ کے باوجود تین ماہ گزرنے کے بعد بھی ایف آئی آر نہیں کاٹ رہی۔سی سی پی او لاہور کو دو درخواستیں جمع کرائیں تاحال کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔