لندن(ویب ڈیسک) برطانیہ کے معروف ٹی وی شو ہو وانٹس ٹو بی آ ملینیئر، جس کی بھارت میں کون بنے گا کروڑ پتی کے نام سے نقل پیش کی گئی، کی انتظامیہ کیساتھ کروڑوں پاؤنڈز کا فراڈ ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق شہرہ آفاق ٹی وی شو ہو وانٹس ٹو بی آ ملینیئر کی ٹیم ایک فراڈی گینگ کے ہاتھوں ٹھگی جاتی رہی۔رپورٹ کے مطابق انتظامیہ نے اعتراف کیا ہے کہ ایک گینگ شو کے مہمانوں کو سوالوں کے جوابات بتا کر ان سے انعامی رقم میں سے حصہ لیتا رہا۔