ووہان(ویب ڈیسک)چین کے ایک شہری نے اپنے پالتو کتے کے سامنے پانی میں کود کر خودکشی کرلی جس کے بعد کتا اسی مقام پر کئی روز تک بیٹھ کر اپنے مالک کا انتظار کرتا رہا۔چین کے شہر ووہان میں دریا پر قائم یانگ ژی پل پر ایک شہری آیا اور پھر اْس نے اپنے کتے کے سامنے خودکشی کی غرض سے پانی میں چھلانگ لگا دی۔وفادار کتا چار روز تک اْسی مقام پر بیٹھ کر اپنے مالک کا انتظار کرتا رہا، اس دوران مقامی لوگوں نے اْسے وہاں سے بھگانے کی بھی کوشش کی مگر وہ اپنی جگہ سے نہیں ہٹا۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کتا دریا میں دیکھ رہا تھا اور اپنے مالک کی واپسی کا منتظر تھا۔پل پر سے گزرنے والے ایک شہری نے کتے کی تصاویر بنا کر انہیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کیا۔