نئی دلی(ویب ڈیسک) بھارت میں پالتو بلی کی گھر میں داخل ہونیکی کوشش کرنے والے زہریلے سانپ کو مار بھگانے کی سی سی ٹی وی ویڈیو وائرل ہوگئی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں پالتو بلی نے زہریلے کوبرا سانپ کو گھر میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے باقاعدہ جنگ کی۔ پالتو بلی نے اپنے مالکان کو بچانے کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈال کر کوبرا سے مقابلہ کیا اور اسے بھاگنے پر مجبور کردیا۔ سوشل میڈیا پر بلی کی بہادری اور وفاداری کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور صارفین نے بلی کے رویے کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ آج کل انسان سے زیادہ جانور وفادار ہوتے ہیں۔