کراچی(سٹاف رپورٹر)ملیر کینٹ کے علاقے میں مسلح ملزمان کی جانب سے پیر پگاراکے بیٹے اورپوتے کواغواکرنے کی کوشش میں ناکامی کے بعدملزمان فرارہوگئے پولیس نے نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ، پولیس ذرائع کے مطابق ملیر کینٹ تھانے میں پولیس نے ایک ایف آئی آر درج کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 10جولائی 2019کو ملیر کینٹ تھانے کی حدود سعدی ٹاؤن کے علاقے میں ملزمان آدم جوکھیو، سراج جوکھیو ، منظور ڈاہری اور دیگر نے پیر پگارا سید صبغت اﷲ شاہ راشدی کے بیٹے سید عثمان مصطفی راشدی اور پوتے قطب الدین کو اغواکرنے کی کوشش کی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان جدید اسلحے سے لیس تھے اس دوران پیر پگارا کے پوتے قطب الدین کے شور شرابے پر علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی جس پر ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ۔