کراچی(سٹاف رپورٹر) ملیر کورٹ نے ناظم جوکھیو قتل کیس میں ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا، ملزمان عدالت میں پیش ہوئے ، اس موقع پر مدعی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ تفتیشی افسر تاخیری حربے استعمال کرکے ملزمان کو فائدہ پہنچارہے ہیں۔ پراسیکیوشن حتمی چالان میں تاحال ناکام ہے ، ملزمان کے وکیل نے دلائل دیئے کہ ایم خان، سلیم سالار، دودو خان، سومار اور اسحاق جوکھیو عبوری ضمانت پر ہیں، عدالت نے پولیس فائل اور حتمی چالان پیش نہ کرنے پر پراسیکیوٹر کو طلب کیا، پراسیکیوٹر پیش ہوئے ، 6 صفحات پر مشتمل تحقیقاتی رپورٹ پیش کی، عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا، جو 13 جنوری کو سنایا جائے گا۔