فیصل آباد(اے پی پی)حکومت پنجاب نے کرسمس کی آمد کے باعث صوبہ بھر کے تمام سرکاری و نیم سرکاری اداروں کے مسیحی ملازمین کو ماہ دسمبر 2018ء کی تنخواہ کی 20 دسمبر تک پیشگی ادائیگی کا حکم دیا ہے ، تمام محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 20دسمبر تک مسیحی ملازمین کی تنخواہیں ادا کر دیں۔ تاکہ مسیحی برادری کے سرکاری ملازمین کرسمس کی خوشیوں میں شریک ہوسکیں۔