لاہور(نامہ نگار)تحصیل ماڈل ٹاؤن کے موضع کماہاں میں پی سی بی ایل کی کروڑوں روپے مالیت کی اراضی پر قبضے کا معاملہ،ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر انویسٹی گیشن نے اراضی واگزار کرانے کیلئے آپریشن کی نگرانی کی،ناجائز قابضین سے پنجاب کواپریٹیو بورڈ آف لیکوڈیشن کی 57کنال اراضی واگزار کروا لی گئی آپریشن میں تحصیلدار،عملہ ،پی سی بی ایل سکیورٹی گارڈذ نے بھی حصہ لیا۔