سان فرانسسکو(شوبز ڈیسک)بائی پلیٹ نامی تھالی میں درجنوں چھوٹے اور گول گڑھے ہیں جن میں رکھے جانے والے کھانے کا اضافی تیل ان گڑھوں میں جمع ہوجاتا ہے ۔اس اختراعاتی ایجاد کے خالقین کا خیال ہے کہ صرف اب آپ کو کھانا بدلنے کی ضرورت نہیں بلکہ صرف پلیٹ تبدیل کرسکتے ہیں اور اپنی خوراک میں کیلوریز کم کرسکتے ہیں۔ ایک مرتبہ اس پلیٹ میں کھانے سے 32 کیلوریز کم کی جاسکتی ہیں۔ چار پلیٹوں کی قیمت 39 ڈالر رکھی گئی ہے یعنی ایک پلیٹ لگ بھگ 1600 روپے میں مل سکے گی۔