ممبئی( شوبز ڈیسک ) بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے بہنوئی اور اداکار آیوش شرما دبنگ خان کی بہن سے شادی کے بعد پیش آنے والی مشکلات زبان پر لے آئے ۔ بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں آیوش شرما نے انکشاف کیا کہ بدقسمتی سے میری زندگی ایسی ہے جسے آپ ایک چھوٹی سی سرگرمی لے سکتے ہیں، اگر میں کار خریدوں تو کہا جاتا ہے کہ اوہ! یہ کار سلمان خان نے دلائی ہے ، میں کچھ بھی کروں تو کہا جاتا ہے کہ یہ سلمان خان کی وجہ سے ہوا ہے ۔ آیوش شرما نے مداحوں سے شکوہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ میرے پاس بھی پیسے ہیں میں ایسے ہی آوارہ گردی نہیں کر رہا۔سلمان خان کے بہنوئی کا مزید کہنا تھا کہ اب انہوں نے بھی ہر تنقید کو گلے لگانا سیکھ لیا ہے کیونکہ وہ ان تنقیدوں کو اپنی بہتری کے طور پر لیتے ہیں۔