سوات، ٹھٹھہ (مانیٹرنگ ڈیسک،نامہ نگار )بحرین میں کراچی سے آئے سیاح باپ ، بیٹی دریائے سوات میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق بیٹی کا پائوں سیلفی لیتے ہوئے پھسل گیا اور دریا میں گرگئی ، بیٹی کو ڈوبتا دیکھ کر بچانے کیلئے باپ نے بھی دریا میں چھلانگ لگا دی۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت دونوں کی لاشوں کو دریا سے نکال لیا۔ ٹھٹھہ کی پٹھان کالونی کے قریب سجاول بدین قومی شاہراہ پر سیلفی لیتے ہوئے خاتون ماہم منی ٹرک کی زد میں آکر موقع پر جاں بحق ہوگئی ۔