میونخ( نیٹ نیوز) جرمن سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ افریقی ریگستان میں پائی جانے والی ایک چھپکلی ’’پیکی ڈیکٹائلس رینگی‘‘ رات کے وقت چاند کی روشنی جذب کرکے شوخ سبز روشنی خارج کرتی ہے جسے رات کی نیم تاریکی میں آسانی سے دیکھا جاسکتا ہے ۔ سائنسدانوں کے مطابق ’’پیکی ڈیکٹائلس رینگی‘‘ کی کھال ان ہی شعاعوں کو جذب کرکے ان کی توانائی کو نچلے حصے میں گوانین سے بھرے خلیوں میں منتقل کرتی ہے جس کے باعث یہ سبز روشنی خارج کرنے لگتے ہیں۔ اس چھپکلی کے پیر کسی جال کی طرح قدرے چوڑے ہوتے ہیں جبکہ اس کی لمبائی 4 سے 6 انچ تک ہوتی ہے ۔