لاہور(جنرل رپورٹر)کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن نے اے او او لیول کے طلبہ کو بغیر ٹیسٹ گریڈ دینے کا اعلان کردیا ، طلبا کی گریڈنگ کلاس ورک، اسائنمنٹس اور اداروں کے امتحانات کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کیا جائے گا ۔ کیمرج اسیسمنٹ انٹرنیشل ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ کورونا وائرس کے باعث مئی اور جون کے امتحانات کو ملتوی کیا گیا ، تاہم طلبہ کا تعلیمی مستقبل مقدم ہے ۔ طلبا کو بغیر امتحان کے گریڈز دیئے جائیں گے ۔ پالیسی میں کہا گیا کہ طلبا کی گریڈنگ کلاس ورک ، اسائمنٹس اور اداروں کے امتحانات کو مدنظر رکھ کر کی جائے گی۔اس سلسلہ میں کیمبرج انتظامیہ نے سکولوں سے بچوں کا متعلقہ ریکارڈ طلب کر لیا ، کیمبرج انتظامیہ کے مطابق پرائیویٹ امیدواروں سے سکولوں کے طلبہ والا طریقہ کار اختیار کیا جائے گا، کسی سنٹر میں نہ پڑھنے والے طلبہ کی گریڈنگ کے وقت احتیاط برتی جائے گی، امیدواروں کے سابقہ سکول سے ملنے والے شواہد بھی قابل قبول ہوں گے ، کیمبرج انتظامیہ نے کہا ہے بچوں کے انفرادی حوالے سے ان کے ٹیوٹر کی گواہی بھی لی جائے گی، طلبہ کا کہنا ہے جن بچوں نے امتحانات میں شرکت کے لیے فیس جمع کرائی ہے اس کا کیا ہوگا۔ ، اس حوالے سے بھی فیصلہ کیا جائے ۔