لندن(ویب ڈیسک)معروف فلمی کردار آئرن مین نے حقیقت کا روپ دھار لیا ہے ۔برطانیہ کے نوجوان رچرڈ براوننگ نے ایسا منفرد کاسٹیوم تیار کیا ہے جسے پہننے والا آئرن مین کی طرح فضاؤں میں اْڑان بھر سکے گا۔رچرڈ نے اس کاسٹیوم کی ہائی سکول میں نمائش کی اور عمارت کے اطراف 85.06میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اُڑان بھر کر سب کو حیران کردیا۔ عینی شاہدین کے مطابق رچرڈ نے ہمیں دنگ کر دیا ہے اور یہ منفرد کوسٹیوم دیکھ کر دل کرتا ہے کہ ہم بھی فضائوں میں اڑان بھریں اور اوپر سے دنیا کا نظارہ کریں۔