لاہور(کلچرل رپورٹر) بین الااقوامی گلوکار شیر میانداد اور سینئر اداکار شبیر جان بنے پی ٹی وی کے مہمان،دونوں نے اپنی اپنی زندگی کے نشیب و فراز کے ساتھ ساتھ اپنے اپنے مستقبل کے بارے میں آگاہ کیا۔شیر میانداد دسمبر میں غیرملکی ٹور پر جائیں گے ۔ شیر میانداد کو غیر ملکی ٹور کی دعوت دی گئی ہے اور وہ دسمبر میں آسٹریلیا جائیں گے ۔ شیر میانداد نے نائنٹی ٹو نیوزگفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ نئے پراجیکٹس پر کام جاری ہے جلد پرستاروں کے لئے سامنے لاؤں گا۔ شیر میانداد نے اپنا گیت " اداسیاں بیتابیاں"گایا۔