گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ) پولیس نے عاصم عرف عاصی ڈکیت گروہ کے پانچ ارکان گرفتار کر کے دو ران تفتیش ان کے قبضے سے چھینے گئے دو لاکھ روپے نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والے دو پستول برآمد کیے ہیں ۔گرفتار کئے گئے ملزمان میں عاصم مجاہد سکنہ حاجی پورہ ، وسیم اختر سکنہ کھورولیاں موترہ ، عرفان سکنہ بھٹی کالونی پسرور، محمد حسین سکنہ طوطی چک اور زبیر سکنہ غلام محمد ٹاؤن دھلے شامل ہیں ۔دوران تفتیش ملزمان نے مترانوالی سے ایک گھر میں داخل ہو کر نقدی، طلائی زیورات، پل نہر ڈسکہ سے نقدی و قیمتی سامان ، گھوئیگی سے رکشہ سوار سے طلائی زیورات ، نواں پنڈ سے سبزی منڈی کے قریب سے رکشہ سواروں سے نقدی وغیرہ چھیننے کے بارے میں بھی بتایا۔