لاہور(نمائندہ خصوصی سے )گیس کی لوڈشیڈنگ کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ(ن)کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہاگیا ہے کہ اچھرہ رحمان پورہ ،گڑھی شاہو،سمن آباد،گلبرگ،گارڈن ٹائون سمیت کئی علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ جاری ہے ،اکثر کھانا پکانے کے اوقات کے وقت گیس بالکل بند ہو جاتی ہے ۔ دریں اثنا مسلم لیگ(ن)کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے لاہور میں 10ماہ میں 374بچے اغواہونے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی گئی ۔ جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہاگیا کہ لاہور میں شہر میں اغواکے واقعات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی ربعیہ نصرت کی جانب سے محکمہ ہائی ویز کے اراضی متاثرین رقم کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے کے خلاف تحریک التوا پنجاب اسمبلی میں جمع کر ادی گئی ۔