کراچی(این این آئی)ترجمان پیپلز پارٹی سینیٹر مولا بخش چانڈیونے کہا ہے کہ فرانزک رپورٹ کی آڑ میں عمران خان کے پیاروں کو بچایا لیا جائے گا۔سینیٹرمولابخش چانڈیو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چینی اور آٹے کے سکینڈل میں ملوث بے نقاب ہو چکے ، اب کس بات کا انتظار ہے ۔ترجمان پیپلز پارٹی نے کہا کہ اب تک ملوث افراد جیل میں ہونے چاہئے تھے ۔فرانزک رپورٹس کی آڑ میں اپنے جانشین اور نائب کو بچانے کی کوشش ہے ۔مولا بخش چانڈیو نے سوال کیا کہ کیا آصف زرداری اور نواز شریف کی گرفتاری کے وقت فرانزک رپورٹ کا انتظار کیا گیا تھا؟