لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ میں انسداد ڈینگی مہم کے حوالہ سے اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وزیرخزانہ ہاشم جواں بخت، وزیر ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ یاسر ہمایوں، صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئرزاہد اخترزمان، سپیشل سیکرٹریزصحت میاں شکیل اورمدثروحیدملک، صوبائی سیکرٹری لیبراینڈہیومن ریسارسزسارہ اسلم، کمشنرلاہورڈویڑن بلال سعیدلودھی اورایس پی سکیورٹی لاہورمحمدنویدکی شرکت۔اجلاس میں جاویدیونس اورعبدالواحد، ڈاکٹرفیصل مسعوداورڈاکٹروسیم، ڈاکٹر ہارون جہانگیر، مختلف محکموں کے افسروں نے شرکت کی ۔ وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے کہا کہ صوبہ بھرمیں ڈینگی بیماری سے بچاؤکیلئے حفاظتی اقدامات اٹھانے کے حوالہ سے خصوصی آگاہی مہم شروع کی جائے ۔ ڈینگی کوتیزی سے پھیلنے سے روکناہوگا۔ تمام کمشنرزاورڈی سیزاپنے اضلاع میں ڈینگی سے بچاوکیلئے حفاظتی اقدامات بارے موئثرآگاہی مہم کویقینی بنائیں۔ہمیں اپنے گھروں، دوکانوں، ورک پلیسز ودیگرمقامات کوصاف ستھرارکھ کرڈینگی پرقابوپانے کیلئے اہم کرداراداکرناچاہئیے ۔ ڈینگی پرقابوپانے کیلئے تمام محکمہ جات کومل کرکام کرناہوگا۔