لاہور، پنڈی بھٹیاں، صوابی ، بورے والا، رحیم یار خان ، لیہ ، حافظ آباد ، سرگودھا ( سپیشل رپورٹر، نمائندگان 92نیوز) مغل پو رہ کے علا قے میں بارش کا پانی کھڑا ہونے کے معمولی تنازعے پر ملزمان نے چھریوں کے وار کرکے 28سالہ شخص کوقتل ، اسکے بھائی کو شدید زخمی کردیا، اس کی حالت تشویشناک ہے ۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی، مغل پو رہ کے علا قہ درس بڑ ے میا ں میں مقتول معر اجد ین اوراسکے بھائی 25سالہ ذیشا ن علی کابارش کا پانی گلی میں کھڑا ہونے پرمحلے دار یوسف عرف بلو سے معمولی جھگڑاہو گیا، ملزم بلو نے طیش میں آکردونوں بھائیوں پر حملہ کرتے ہوئے چھریوں کے وار کرکے زخمی کردیا اور فرار ہو گیا، معراج دین جاں بحق ہوگیا، یوسف کو گرفتار کرلیا گیا، حافظ آباد کے علاقے پنڈی بھٹیاں میں سنگدل باپ نے گھریلو ناچاقی پر اپنے چار ماہ کے بیٹے اور بیوی کو نہر میں پھینک کر مار دیا، نواحی علاقہ چوکی سکھیکی کا رہائشی ظفر اقبال کی شادی تقریباََ دو سال قبل عائشہ نامی لڑکی سے ہوئی ، ظفر شادی سے قبل ہی عائشہ کیساتھ شادی کرانے کے حوالے سے ناخوش تھا، وہ کسی اور لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا، تاہم اس کی عائشہ سے شادی ہوگئی اور اکثر جھگڑا رہنے لگا، گھریلو ناچاقی پر اس نے عائشہ اور بیٹے حیدر کو نہر جھنگ برانچ میں پھینک دیا، پولیس نے ظفر کو گرفتار کرلیا، عائشہ کی نعش گزشتہ روز ساہیا نوالہ انٹر چینج چنیوٹ جا معہ مسجد بڑا نہر والا پل کے نواح سے مل گئی ۔بورے والا میں نواحی گائوں 307 ای بی کے محنت کش کا 22 سالہ جواں سال بیٹا محمد اجمل گاوں کے باہر احاطے میں موجود تھا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے مار دیا، لیہ کے نواحی علاقہ سمرا نشیب میں سیاسی رنجش پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا، 22سالہ شیراز علی سکھانی بلوچ اپنے گھر جا رہا تھا راستے میں چند شر پسند عناصر نے اسے روک کر فائرنگ کرکے قتل کر دیا، سرگودھا میں قتل کے دوواقعات میں زہردیکر اور گلے میں پھنداڈال کر خاتون شوہر کے اور شوہر بیوی کے ہاتھوں دنیاسے رخصت ہوگئے ، پنڈی بھٹیاں کے نصر اﷲ نے گھریلو جھگڑے پر بشیر اور انور کی مدد سے اپنی بیوی بصری کو زہر دیکر گلا دبا کر قتل کردیا ، چک 23 ایف جنوبی میں رشتہ کے تنازع پر فاطمہ بی بی نے دیگر افراد کیساتھ ملکر اور کنیز فاطمہ کی مشاورت سے اپنے شوہر امیر علی کو گلا دبا کر اور زہر دیکر قتل کردیا، جڑانوالہ کے نواحی گاؤں 563 گ ب میں مشتاق کی بیٹی (ع) کو گھریلو جھگڑے پر بھائی فاروق نے گلا دبا کر ابدی نیند سلا دیا، رحیم یار خان میں دو مختلف واقعات میں دو افراد کو قتل کردیا گیا،صوابی میں موضع شاہ منصور میں فجر کے وقت دو نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں داخل ہو کربا پ بیٹے کواندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا،گوجرہ میں چک 241 گ ب گڑھا میں بارش کا پانی نکالنے کے تنازع پر لیاقت علی، بیٹوں شکیل، صغیر وغیرہ نے ڈنڈوں سے سلیم کو تشدد کرکے مار دیا۔