لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکارہ و ماڈل وفا شہزادی کراچی میں دوماہ گزارنے کے بعد واپس لاہور لوٹ آئیں،وفا شہزادی نے بتایا کہ وہ کراچی مختلف برانڈز کے شوٹس اور کمرشل ریکارڈنگز مکمل کرا کر آئی ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ اب وہ لاہور میں اپنے زیر تکمیل پراجیکٹس بھی مکمل کرائیں گی جن میں مورننگ شو ،ویڈیو سونگز اور ایک ڈرامہ سیریل ہے ۔