لاہور( کلچرل رپورٹر) اداکارہ میرا نے ٹریمپولین پر چھلانگ لگاتے وقت کی ایک ویڈیو شیئرکی جس میں انہوں نے کہا کہ ہم بچوں سے بھی بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں ۔کورونا جیسی مہلک وبا نے دنیا بھر کے انسانوں کو ایک مشینی زندگی سے روک دیا ہے جس کا نتیجہ یہ ہے کہ لوگ اب چھوٹی چھوٹی چیزوں پر بھی غور کررہے ہیں جو ہماری زندگی کے بیشتر مراحل میں نظر انداز کردئیے جاتے ہیں ۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے سوالیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ کون کہتا ہے کہ ہم بچوں سے نہیں سیکھ سکتے ۔