لاہور ( شوبز ڈیسک) اداکار و گلوکار فخر عالم نے ہوائی جہاز میں قرنطینہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے جس سے لگتا ہے انہیں فضاوں میں اڑنا بہت پسند ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے ہوائی جہاز میں بیٹھے بنائی گئی اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کاش انہیں ہوائی جہاز میں قرنطینہ کے لئے بھیجا جاتا اور پھر وہ اڑتے رہتے ۔فخرعالم کا کہنا تھا کہ لوگ حکومت کی ہدایات پر عمل کر کے کورونا وائرس سے بچ سکتے ہیں۔