لاہور(کر ائم رپو رٹر) ملک کے بعض حساس اداروں نے لاہور پولیس کے 197 افسران کے اثاثہ جات کی تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے اور قرار دیا ہے کہ سی سی پی او لاہور عمر شیخ ان افسران کے اثاثہ جات کی چھان بین کا اختیار نہیں رکھتے ۔ذرا ئع کا کہنا ہے کہ سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے شہر کے بعض حساس اداروں کو مبینہ طو ر پر ایک مراسلہ ارسال کیا تھا کہ گزشتہ کئی برسوں سے لاہور میں تعینات رہنے والے 197 پولیس افسروں کے اثاثہ جات کی تفصیلات فراہم کریں، ان میں ایس ایچ اوز، انچارج انویسٹی گیشن اور ڈی ایس پی عہدے کے افسران شامل تھے ۔ذرائع کے مطابق سی سی پی او لاہور یہ جاننا چاہتے تھے کہ سابقہ دور حکومت میں کئی کئی برسوں سے لاہور میں تعینات رہنے والے پولیس افسران نے کیا کیا اثاثہ جات بنا رکھے ہیں۔