لا ہو ر (میا ں رؤف)شہر کے دو بڑے سرکاری ہسپتالوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو جیل میں24گھنٹے کیلئے خا ص ایمبولینس فراہم کرنے سے نہ صر ف معذرت کر لی بلکہ الٹا جیل انتظا میہ اور محکمہ صحت کو ریسکیو 1122 سے رابطہ کرنے کا مشورہ دے دیا ۔با وثو ق ذرا ئع کے مطا بق حکومت کی جانب سے نوازشریف کو دی جانے والی ایمبولینس میں سہولیات کا فقدان ہے جس کی وجہ سے محکمہ جیل خانہ جات نے محکمہ صحت پنجاب سے دوسری خصوصی ایمبولینس کی درخواست کی تھی۔ محکمہ صحت نے نواز شریف کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے سروسز ہسپتال اور پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) کو ایک خصو صی ایمبولینس فراہم کرنے کی ہدایت کی جس میں وینٹی لیٹر، ڈی فیبیلیٹر، ای سی جی اور کارڈیک مانیٹر کی موجودگی لازمی ہے ۔ ان ہدایات کے جواب میں پی آئی سی نے کہا ہمارے پاس کوئی کارڈیک ایمبولینس نہیں،صرف ایمر جنسی ڈاکٹر دے سکتے ہیں۔ پی آئی سی انتظا میہ نے سروسز ہسپتال سے خصوصی ایمبولینس لینے کا مشورہ دیدیا ۔ سروسز ہسپتال انتظا میہ نے محکمہ صحت کے اسرار پر جواب دیا کہ ہسپتال کو جاپانی حکومت سے ملنے والی ایمبولینس وزیر اعظم، صدر اور وزیر اعلی کے پروٹوکول میں استعمال ہوتی ہے جبکہ دوسری ایمبولینس ہسپتال کے انتہا ئی سیر یس مریضوں کو شفٹ کرنے کے لیے مختص ہے ۔ڈی جی ریسکیو نواز شریف کے لیے جیل میں ایمبولنس فراہم کریں،انکے پا س خصو صی ایمبو لینسوں کی زیا دہ تعداد ہے ۔اس حوالہ سے آ ئی جی جیل خا نہ جا ت شا ہد سلیم نے روزنا مہ 92نیو ز سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا محکمہ جیل خا نہ جا ت کی اپنی ایمبو لنس 24گھنٹے کو ٹ لکھپت جیل میں مو جو د ہو تی ہے ،جیل میں قید سا بق وزیر اعظم نواز شریف کیلئے ایمر جنسی پر جیل اور کا رڈیا لو جی ڈاکٹر کی سہولت مو جود ہے لیکن خصوصی ایمبولینس کی سہو لت نہیں، ایمرجنسی ہوئی توخصوصی ایمبولینس منگوالی جائے گی ۔