Common frontend top

پولنگ سے چند گھنٹے قبل مبینہ ووٹ خریدنے کی ویڈیونے تہلکہ مچادیا؛ ویڈیومیری ہی ہے :علی حیدرگیلانی/الیکشن کمیشن کا نوٹس،آج اجلاس متوقع

بدھ 03 مارچ 2021ء





اسلام آباد؍ کراچی؍ پشاور(خبرنگار خصوصی؍ خبرنگار؍ سٹاف رپورٹر؍ 92نیوزرپورٹ)سینٹ الیکشن سے چند گھنٹے پہلے ووٹ کی خریداری کے حوالے سے یوسف رضاگیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کی ویڈیوسامنے ا ٓگئی جس نے تہلکہ مچا دیا، ویڈیو سامنے آنے پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا۔علی حیدر گیلانی پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی سے ووٹ خریدنے کی بات کررہے ہیں،ڈیڑھ منٹ کی ویڈیومیں علی حیدر گیلانی ووٹ ضائع کرنے کاطریقہ بتارہے ہیں۔اس حوالے سے 92نیوزسے گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیراسدعمرنے کہا اپوزیشن کایہ طریقہ کار نیاتونہیں ،جمہوریت اورآئین کی بے توقیری ہورہی ہے ،یہ سب کچھ کرنے کے باوجود بھی انکوکچھ نہیں ملنا ،علی حیدرگیلانی آئین کوپامال کرتے ہوئے پکڑاگیا،اس پرتوآرٹیکل 6لگناچاہئے ،دودن سے بکرا منڈی لگی ہوئی ہے ،یہ پاکستان کے خطاوارلوگ ہیں۔ادھر علی حیدر گیلانی نے کہا کہ ارکان اسمبلی سے ووٹ مانگنا میرا حق ہے ،منظرعام پر آنے والی ویڈیو میری ہی ہے ،ویڈیو میں تحریک انصاف کے دوست موجود ہیں،سینٹ انتخابات کی مہم کے سلسلے میں بہت سے لوگوں سے ملتا رہا ہوں، میرے دوست الیکشن کے بارے میں گفتگوکررہے تھے ، پی ٹی آئی ارکان ایک یادونہیں بلکہ زیادہ تھے ،پی ٹی آئی ارکان نے کہاوہ عبدالحفیظ شیخ نہیں ،یوسف رضاگیلانی کوووٹ دیناچاہتے ہیں،انہوں نے مجھ سے پوچھااگرپارٹی ووٹ دکھانے کاکہے توکیاکریں،میں نے انہیں ووٹ ضائع کرنے کاطریقہ بتادیا۔انہوں نے کہا ہم نے کبھی ووٹ کی خرید و فروخت نہیں کی،عمران خان ارکان اسمبلی کو 50 ،50 کروڑ کے فنڈز دے رہے ہیں ،الیکشن کمیشن کو اس کا نوٹس لینا چاہئے ۔انہوں نے کہا ویڈیو میں میری گفتگو سب کے سامنے ہے ،اس میں کوئی غلط بات نہیں کی گئی،پی ٹی آئی کے لوگ ہمیں ووٹ دیں گے ۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ویڈیو کی میرٹ پر تحقیقات ہونگی، تحقیقات کب اور کیسے ہونگی، اس بارے میں ترجمان نے مزید کوئی وضاحت نہیں کی۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کااجلاس آج متوقع ہے ،علی حیدرگیلانی کوبھی بلایاجاسکتاہے ۔وزیراطلاعات سندھ ناصرشاہ کی تحریک انصاف کے 4 ارکان اسمبلی کی خرید و فروخت کی مبینہ آڈیو بھی سامنے آگئی ہے ۔ذرائع کے مطابق آڈیو میں علی حیدرگیلانی نے ٹیلی فون پرتحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی سے وزیر اطلاعات ناصرشاہ کی بات کروائی۔آڈیو میں ناصرشاہ تحریک انصاف کے ایک رکن اسمبلی سے بات کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں بھائیوں کے جتنے بھی کام ہیں، وہ سب میرے ذمے ہیں۔آڈیو میں ایک رکن ناصرشاہ سے کہہ رہے ہیں کہ چاروں ارکان سولڈ اورخاندانی لوگ ہیں۔مردان سے پی ٹی آئی کے ایم پی اے عبدالسلام نے الزام لگایا ہے کہ انہیں مبینہ طور پر 10کروڑ روپے میں ووٹ بیچنے کی آفر کی گئی، یہ آفر انہیں وٹس ایپ مسیجز کے ذریعے کی گئی جس میں میسج بھیجنے والے نے خود کو پی پی پی کا مڈل مین قراردیا اور اپنا نام عادل شاہ بتایا، ان سے پی ڈی ایم کے امیدوار اور لیگی رہنما عباس آفریدی کے لئے ووٹ مانگا گیا جس میں ایک ایم پی اے سے ڈیل کرنے کی بات بھی کی گئی۔

 

 



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں










اہم خبریں